نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتار عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ (سنجے سنگھ گرفتاری) کے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ای ڈی نے سنجے سنگھ کو منگل کو راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ اس دوران ای ڈی نے سنجے سنگھ کے مزید 5 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی۔ تاہم عدالت نے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی ہے۔ سنجے سنگھ کو 4 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔