رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کی امیت شاہ سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد:12؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن راجیہ سبھا مسٹر ڈی سرینواس بی جے پی کے قومی صدر ومرکزی وزیر داخلہ مسٹر امیت شاہ سے کل شام نئی دہلی میں ان کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کی واضح رہے کہ ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر ڈی سرینواس نے دہلی میں منعقدہ ٹی آرایس کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی اور دوسرے دن امیت شاہ سے ملاقات سے ضلع میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ مسٹر ڈی سرینواس ٹی آرایس پارٹی میں تقریباً دیڑھ سال سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں اور حالیہ پارلیمانی انتخابات میں ان کے فرزند ڈی اروند نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے ان کے منتخب کے بعد سے اس بات کی افواہیں بھی سرگرم ہے کہ مسٹر ڈی سرینواس بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔ امیت شاہ سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے اور اس بات کو لیکر نظام آباد میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔