رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کی گھر واپسی کے امکانات

   

ریونت ریڈی کی صدر پردیش کانگریس نامزدگی کے بعد سیاسی حالات میں تبدیلیاں

نظام آباد ۔ رکن راجیہ سبھا و سابق پردیش کانگریس کے صدر مسٹر ڈی سرینواس نے آج پردیش کانگریس کے موجودہ صدر مسٹر ریونت ریڈی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی مسٹر ریونت ریڈی سے ڈی سرینواس سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے ۔ مسٹر ڈی سر ینواس نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی اور ٹی آرایس میں انہیں رکن راجیہ سبھا کی حیثیت سے منتخب کیاگیا تھا لیکن چند دن بعد ڈی سرینواس ٹی آرایس پارٹی سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں ضلع کے اہم قائدین نے انہیں پارٹی سے معطل کرنے کی شکایت پارٹی ہائی کمان سے کی تھی لیکن پارٹی ہائی کمان نے دو سال سے زائد وقفہ گذرنے کے باوجود بھی انہیں پارٹی سے معطل نہیں کیا ہے اور پروگراموں میں مدعو بھی نہیں کیا جارہا ہے ڈی سرینواس بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ڈی سرینواس کے چھوٹے فرزند اروند پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد اپنے والد کو بی جے پی میں شامل کرنے کی کئی مرتبہ کوشش کی لیکن ڈی سرینواس کبھی بھی بی جے پی میں شمولیت کیلئے تیار نہیں ہوئے اور خاموشی کے ساتھ حالات کا جائزہ لیتے رہے درمیان میں کانگریس کے اعلیٰ قائدین بھی ڈی سرینواس سے رابطہ کرتے ہوئے دوبارہ پارٹی میں شامل ہوجانے کی خواہش بھی کی تھی لیکن سرینوا س کھلے عام طور پر اس بات کو بھی کئی مرتبہ واضح کیا کہ کانگریس سے علیحدگی ان کی سب سے بڑی بھول ہے ریاست میں پردیش کانگریس کے صدر کی حیثیت سے ریونت ریڈی کی نامزدگی کے بعد حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے جارہے ہیں سیاسی طور پر کئی تبدیلیاں عمل میں آرہے ہیں ۔ ڈی سرینواس کے بڑے فرزند ڈی سنجے سابق مئیر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں اور ریونت ریڈی نے بھی ان کی پارٹی میں شمولیت کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے لیکن ابھی تک باقاعدہ طور پر شمولیت باقی ہے ایسے وقت میں مسٹر ریونت ریڈی کی آج یہ ملاقات سیاسی طور پر اہمیت رکھتی ہے اور یہ بات بھی اہم ہے کہ ڈی سرینواس گھر واپسی کیلئے تیار ہے اور ان کی راجیہ سبھا کی معیاد 6 ماہ باقی ہے اور 6ماہ سے قبل ہی ڈی سرینواس اہم فیصلہ کرنے کے بھی امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔