رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی جگتیال آمد پر خیرمقدم

   


ٹی آر ایس قائدین کی ایم ایل اے کیمپ آفس تک ریالی
جگتیال: کے کویتا رکن قانون ساز کونسل منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ تقریبا دیڑھ سال بعد ضلع جگتیال آمد پر ان کا خیر مقدم کیا گیا رکن اسمبلی جگتیال ایم سنجے کمار کی فیادت میں ٹی آر ایس پارٹی قایدین اور کارکنوں نے ٹی آر نگر سے ایم یل اے کیمپ آفس جگتیال تک ریالی کی شکل میں پہنچے۔ جگتیال ضلع میں پارٹی کارکن کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے نجی دورہ پر نو منتخبہ رکن قانون ساز کونسل کے کویتا جگتیال پہنچنے پر مختلف قایدین کی جانب سے گلدستے پیش کرتے ہوئیمبارکبادپیش کی گئی اور نمایندگیاں کی گئیں۔ بعد ازاں کے کویتا نے جگتیال ار پلی موضع میں پارٹی کارکن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد رائیکل منڈل بورناپلی برج کا مشاہدہ کرنے کیلئے روانہ ہوئیں۔ سال 2014 میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے موقع پر کے کویتا نے جگتیال ضلع رائیکل منڈل بورنا پلی سے گزر نے والی گنگا ندی پر 70 کروڑ کی لاگت سے 18 کیلو میٹر طویل برج منظور کروایا تھا جو دونو ضلع جگتیال اور متحدہ ضلع عادل آباد کو حمل و نقل کر نے والوں کیلئے نہ صرف فاصلے کی کمی بلکہ وقت کی کافی بچت اور کافی سہولت ہوئی ہے ۔جس کا تعمیری کام مکمل ہونے پر وہ جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور برج کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا ۔بعد ازاں وہ کورٹلہ حلقہ کو روانہ ہوئیں۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرمین داوا وسنتا بلدیہ چیر مین بوگہ شراونی، مارکٹ کمیٹی چیرمین دامودھر راؤ اور وائس چیرمین عبدالمحسن میناریٹی پریسیڈینٹ عبدالقادر مجاہد، سینر قاید امین الحسن اور دیگر موجود تھے۔