نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کے معاملے میں لوک سبھا کے رکن انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی۔.انجینئر رشید ( شیخ عبدالرشید) نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ سیٹ پر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج چندراجیت سنگھ نے رشید کو راحت دی، جنہوںنے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں مہم چلانے کیلئیعبوری ضمانت چاہی۔جج نے کہاکہ 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے رہا ہوں۔ملزم کو 3 اکتوبر کوخود سپردگی کرنی ہوگی۔جج نے رشید کو 2 لاکھ روپے کے شخصی مچلکہ اور اتنی ہی رقم کی ضمانت پر ریلیف دی ہے۔جج نے رشید پر مختلف شرائط بھی عائد کئے جن میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ گواہوں یا تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔5 جولائی کو عدالت نے رشید کو لوک سبھا ممبر کی حیثیت سے حلف برداری کیلئے حراستی پیرول دیا تھا۔ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید کی عبوری ضمانت منظور ہونے کے ساتھ ہی شمالی اور جنوبی کشمیر میں منگل کی شام پارٹی کارکنوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔