بودھن 12 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شیخ محی الدین پاشاہ صدر کانگرس بودھن ٹاؤن نے سابقہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بودھن ، سی دامودھر کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا بی جے پی پارٹی کے MP نظام آباد ارویند خود اپنے حلقہ انتخاب میں شامل بودھن میں پانچ سال کے دوران کوئی بھی قابل ذکر کام انجام نہ دے سکے اور اب انکی دوسری معیاد کا آغاز ہو ے تقریبا چودہ ماہ کا عرصہ بیت چکا لیکن تاحال کوئی قابل ذکر کاموں کا آغاز نہیں کیا انہیں چاہئے کہ وہ خود پہلے اپنی کارکردگی کا محاسبہ کرنے بجائے کانگریس پارٹی کے سینئر قائد و سابقہ ریاستی وزیر، معزز رکنی اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی کے خلاف بے جا الزامات عائد کر رہے ہیں۔ محی الدین پاشاہ نے ادعا کیا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں بر سر اقتدار کانگرس دور حکومت میں سدرشن ریڈی نے بودھن، وضلع نظام آباد بلکہ متحدہ ریاست آندھرا میں ا بی پروجیکٹس کو ترقی دی اور ضلع نظام آباد میں میڈیکل کالج قائم کیا اور نظام ساگر کے تحت واقع نظام آباد ضلع کی فصلوں کی سچائی کے لیے سربراہی اب کو یقینی بنانے چیک ڈیمس تعمیر کرواے، محی الدین پاشاہ نے کہا سدرشن ریڈی کا شمار ان قائدین میں ہوتا ہے جو بلا امتیاز ،مذہب و سیاسی وابستگی مستحق افراد کی امداد و رہنمائی کرتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں ڈی سی سی ڈیلی گیٹ گنگا شنکر سابقہ کونسلر دامودھر ریڈی,بودھن منڈل صدر ناگیشورراو۔صدر یوتھ کانگرس نوین وغیرہ بھی موجود تھے۔