اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کے انتخابی میدان میں اترے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز خود اسدالدین اویسی نے جے پور میں کیا۔ اویسی گزشتہ دنوں بھی جے پور کے سفر پر آئے تھے تب سے ہی یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ان کی پارٹی راجستھان میں الیکشن لڑسکتی ہے۔اسدالدین اویسی کے خفیہ طریقے سے کئی لوگوں سے ریاست میں پارٹی کی ذمہ داری کے لئے ملاقات بھی کی ہے۔ اویسی نے کہا کہ وہ راجستھان میں الیکشن لڑیں گے اور ان کی پارٹی راجستھان میں آئندہ ڈیڑھ ماہ میں پارٹی تنظیم کو لے کر اعلانات کردے گی کہ کسے کون سی ذمہ داری دی جا رہی ہے۔