رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کے خلاف جعلی خبر نشر، ویب سائٹ ہولڈرز کے خلاف مقدمہ درج

   

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کے خلاف جعلی خبر پھیلانے والے تین ویب سائٹوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔

ان ویب سائٹوں نے الزام لگایا تھا کہ ویٹرنری ڈاکٹر ریپ اور قتل کیس میں ملزم محمد عارف مسٹر اویسی کا رشتہ دار ہے۔

جعلی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اے ایم آئی ایم کے ایک رکن جناب محمد توصیف نے پارٹی کے حکم پران ویب سائٹوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔

پارٹی نے آئی پی سی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے سائبر کرائم پولیس کو شکایت بھیج دی ہے۔

(سیاست نیوز)