کوہیر۔ بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے پرگتی بھون میںملاقات کرتے ہوئے سنکرانتی تہوار ( پونگل ) کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حلقہ ظہیرآباد کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے صنعتوں پر توجہ دیتے ہوئے اور مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہر ممکن کوشش کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر بی بی پاٹل نے مزید بتایا کہ ظہیرآباد کی ترقی کیلئے مزید کمپنیوں کا قیام کرتے ہوئے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے توجہ دی جائے گی۔ بی بی پاٹل نے بتایا کہ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کے تعاون سے حالیہ بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی جس کے لئے بہت جلد درکار فنڈ جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر گوردھن ریڈی، سجا پور کوہیر منڈل اور سی ڈی سی چیرمین اوما کانت پاٹل کا چیف منسٹر سے تعارف کروایا۔
