رکن پارلیمان ڈی اروند کے خلاف بی جے پی کارکنوں کا دھرنا

   

نظام آباد :12؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمان نظام آباد ڈی اروند کے خلاف بی جے پی کے کارکنوں نے حیدرآباد پہنچ کر پارٹی آفس کے روبرو دھرنا دیا اور رکن پارلیمنٹ اروند اور بسوا لکشمی نرسیا من مانی کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کی شکایت کی ۔ تفصیلات کے بموجب شہر نظام آباد میں میونسپل انتخابات میں پارٹی سے وابستہ قائدین 48 وارڈس کیلئے 274 پرچہ نامزدگیاں داخل کی ۔ ٹکٹوں کی فراہمی بی جے پی کے ضلع صدر گنگاریڈی اور اروند اور الیکشن کمیٹی کی جانب سے 18 افراد کو ٹکٹ دیتے ہوئے فہرست جاری کیا جبکہ دیگر وارڈس کیلئے حقیقی کارکنوں کو منتخب نہیں کیا جس میں ٹائون بی جے پی صدر کے علاوہ دیگر سینئر قائدین انہیں نظر انداز کرنے کی شکایت کرتے ہوئے بی جے پی صدر لکشمن ، ضلع انچارج وینکٹ رامنا ، آرمور ڈیویژن سکریٹری سرینواس سے شکایت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی سے خفیہ معاہدہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی سے آنے والے کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا الزام عائد کیا اور پارٹی کے کیڈر کو نظر انداز کرنے کی شکایت کی ۔ بی جے پی کے قائدین اس حرکت کے بعد بی جے پی میں ہلچل پیدا ہوگئی اور ڈی اروند کے خلاف کارکن برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔