نیالکل:حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے یشونت پور بیدر ایکسپریس ٹرین جو روزانہ کے اوقات میں بیدر ظہیرآباد وقارآباد تانڈور سے یشونت پور جاتی ہے تھی اس کا رخ گذشتہ دو ماہ قبل کرناٹک ہمناآباد کرنے سے ظہیرآباد بیدر کی عوام کو سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑرہا تھا مسافرین کو آمد رفت میں سخت مشکلات پیش ہورہی تھی۔ اس مسئلہ کو جناب شیخ فرید رکن عاملہ ریلوئے ساوتھ سنٹرل نے ایم پی ظہیرآباد بی بی پاٹل سے کامیاب نمائندگی انجام دی ایم پی بی بی پاٹل نے فوری مرکزی وزیر ریلوئے ایشونی ویشنو سے ربط پیدا کیا اور کامیاب مساعی انجام دیتے ہوئے دوبارہ ٹرین کے رخ کو بحال کیا گیا ۔جس پر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی عوام نے ایم پی بی بی پاٹل جناب شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے سے اظہار منمونیت کیا ۔