حیدرآباد۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی اور کہا کہ کورونا ٹسٹ ان کا پازیٹیو آیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورہ پر وہ ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے دوران ریونت ریڈی کو بخار اور زکام کی شکایت ہوئی تھی۔ اسی شکایت کے ساتھ وہ حیدرآباد واپس ہوئے اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر کورونا ٹسٹ کروایا جو پازیٹیو رہا۔ انہوں نے ہوم آئسولیشن پر ڈاکٹروں کے مشورہ سے اپنا علاج شروع کیا ہے۔