ممبئی: مہاراشٹر کی واحدمسلم خاتون رکن پارلیمنٹ فوزیہ خان کے کورونا وائرس سے مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ فوزیہ خان حال ہی میں این سی پی کی راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ پربھنی کی رہنے والی رکن پارلینٹ کو فی الوقت انکی نندکھیڈا روڈ پر واقع رہائش گاہ پر ہی قرنطنیہ میں رکھاگیا ہے ۔ پربھنی کے ضلعی کلکٹر دیپک مگلیگر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے کو سیل کردیا ہے ۔ انہوں نے این سی پی کے ایم پی کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے جلد ہی کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے ۔ واضح رھیکہ اس سے قبل ریاست کے تین وزرا جتیندر اوہاد ، اشوک چوان اور دھننجئے منڈے کوویڈ 19 میں مبتلا پائے گئے تھے جو اب شفایاب ہوچکے ہیں۔
حال ہی میں وزیر شنکررا گداخ پاٹل کی اہلیہ کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد وزیر موصوف خود سے قرنطین میں چلے گئے ہیں۔ قبل ازیں ممبئی کے ضلعی سرپرست وزیر اسلم شیخ بھی کوڈ 19 مثبت پائے گئے ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل سی امر راجورکر ، جو وزیرِ عامہ اشوک چوان کے قریبی ساتھی ہیں ،انکو بھی کوویڈ 19 انفیکشنن ہوا تھا وہ ناندیڈ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔