رکن پارلیمنٹ محبوب نگر سے کانگریس قائد کی نمائندگی

   

محبوب نگر ۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان ہریش وردھن ریڈی نے رکن پارلیمنٹ محبوب نگر ایم سرینواس ریڈی سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ اجلاس میں محبوب نگر ضلع کے مختلف مسائل کو پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسائل پر مشتمل ایک یادداشت حوالے کی ۔ یادداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ مکتھل کرشنا اور عالمپور میں فوڈ اسٹوریج ریفائنریز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ وقارآباد تا کرشنا ریلوے لائین شروع کی جائے ۔ ملکی سطح پر مشہور ہینڈلوم مرکز نارائن پیٹ میں ٹکسٹائل پارک کیلئے موثر نمائندگی کی جائے۔ کوڑنگل ، تانڈور میں مکئی خریداری کے مراکز ، مرکل میں کاٹن خریداری مرکز ، محبوب نگر رائچور شاہرہ کا کام سست روی کا شکار ہے ۔ اس میں تیزی لانے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے عہدیداران پر زور ڈالا جائے ۔ پالمپور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو قومی درجہ دلانے کیلئے موثر نمائندگی کی جائے ۔ دیورکدرہ ریلوے اسٹیشن پر ایکسپریس ٹرینوں کے توقف کیلئے نمائندگی کی جائے ایم پی سرینواس ریڈی نے انہیں تیقن دیا کہ اس ضمن میں نمائندگی کی جائے گی ۔