حیدرآباد ۔14۔ اگست (سیاست نیوز) ناگر کرنول سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ راملو کے کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات گشت کر رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بی آر ایس رکن پارلیمنٹ نے کانگریس کی حکمت عملی ساز سنیل کنگولو سے ربط میں ہیں اور عام انتخابات سے قبل شمولیت اختیار کرتے ہوئے اچم پیٹ اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کے خواہاں ہیں۔
