رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے غبارہ فروخت کرنے والے لڑکے کو گلے لگالیا

   

٭ ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کو ایک غبارہ فروخت کرنے والے دیڑھ سالہ کمسن لڑکے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ جس کا عنوان ’’ میرا خصوصی دن ‘‘ دیڑھ سالہ کمسن لڑکا غبارے فروخت کررہا تھا ۔ جو غباروں سے زیادہ رنگین اور پُرکشش تھا ۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام میں لکھا کہ محبت ہی سب کی زبان ہے ۔ تصویر میں نصرت جہاں کو کمسن بچے کو گود میں لے کر پیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔