رکن پارلیمنٹ کڑپہ کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا حکم التواء

   

حیدرآباد 21اپریل (سیاست نیوز) سابق وزیر ویویکانند ریڈی قتل میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ ایم پی کڑپہ وائی ایس اویناش ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے منظور ضمانت قبل از گرفتاری پر حکم التواء جاری کردیا ۔ ہائی کورٹ نے 25 اپریل تک سی بی آئی کو اویناش ریڈی کی گرفتاری سے روکنے عبوری احکام جاری کئے تھے۔ متوفی کی دختر ڈاکٹر سنیتا نے ہائی کورٹ احکام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ٹی ایس نرسمہا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے ضمانتی احکام پر حکم التواء جاری کردیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کی منظوری میں قواعد کی پابندی نہیں کی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ضمانت کی منطوری سے قتل کیس کی جانچ پر اثر پڑیگا اور ایم پی تحقیقات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے 30 اپریل تک تحقیقات مکمل کرنے اپنی سابقہ ہدایت کو دہرایا۔ر