حیدرآباد: 27 جولائی (سیاست نیوز) کڑپہ کے وائی ایس آر کانگریس رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی نے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے کیمپ آفس میں ملاقات کی۔ سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل کیس میں سی بی آئی نے ایم پی اویناش ریڈی کو ملزم کے طور پر شامل کیا ہے۔ سی بی آئی نے بارہا اویناش ریڈی سے پوچھ تاچھ کی گئی اور عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی تحقیقات پر بات ہوئی ہے۔ سی بی آئی نے اویناش ریڈی کو قتل کی سازش میں ملزم کے طور پر شامل کیا ہے۔ عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے اویناش ریڈی کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔واضح رہے کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے سی بی آئی تحقیقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔