حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل میں آج کورونا کی ہلچل دیکھی گئی۔ ٹی آر ایس رکن کونسل پی ستیش کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا ۔ اسمبلی کے احاطہ میں رکن کونسل نے آج اپنا ٹسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ پازیٹیو نکلا۔ ستیش نے ہفتہ کے دن کونسل کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے بجٹ پر تقریر کی تھی ۔ آج ان کا ٹسٹ پازیٹیو پائے جانے کے بعد ساتھی ارکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ اپنا ٹسٹ کرائیں تاکہ کورونا سے بچاؤ کو اطمینان ہوجائے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت کورونا کیسس میں اضافہ کے پیش نظر اسمبلی اجلاس کو مقررہ تاریخ سے قبل ملتوی کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔