حیدرآباد۔ 4 مئی (سیاست نیوز) بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے کویتا 16 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گی۔ کویتا اور ان کے شوہر انیل 16 تا 23 مئی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ امریکن یونیورسٹی میں فرزند آدتیہ کے گریجویشن ڈے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے کویتا اور انیل امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ گریجویشن ڈے اور دیگر تقاریب میں شرکت کے بعد وہ 23 مئی کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔ شراب اسکام مقدمہ کی سماعت کرنے والے دہلی کی راج ایونیو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے کویتا کو دورہ امریکہ کی اجازت دے دی ہے۔ 1