رکن کونسل کویتا کے فرزندان کا جذبہ انسانی خدمت10 غریب طالبات کو فاؤنڈیشن کے ذریعہ اسکالر شپ

   

حیدرآباد۔/20 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن کونسل کویتا کے فرزندان نے کم عمری میں انسانیت کے جذبہ کے تحت غریبوں کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ کویتا کے فرزندان آدتیہ اور آریہ نے حال ہی میں سماجی خدمات کیلئے سینرجی آف مائنڈس نامی فاؤنڈیشن کا آغاز کیا جس کے ذریعہ لڑکیوں کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے مدد کی جائے گی۔ فاؤنڈیشن کے تحت معاشی طور پر پسماندہ 10 طالبات کی مدد کرتے ہوئے سینٹ فرانسیس ویمنس کالج حیدرآباد میں داخلہ کو یقینی بنایا گیا۔ فاؤنڈیشن نے اسکالر شپ فراہم کی ہے۔ دس کے منجملہ 6 طالبات انڈر گریجویٹ اور 3 پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ رکن کونسل کویتا نے کالج کے نمائندوں کی موجودگی میں طالبات کو اسکالر شپ حوالے کی۔ کویتا نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وہ ابتداء ہی سے مساعی کررہی ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ دونوں فرزندان نے سماجی خدمات کیلئے فاؤنڈیشن قائم کیا اور معاشی طور پر پسماندہ طالبات کی مدد کی۔ مجھے بحیثیت ماں فخر ہے کہ میرے بچوں نے کم عمری میں اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔