حیدرآباد۔ 22 اگسٹ : وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج اپنے بھائی و چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کو رکھشا بندھن کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بڑے بھائی جگن موہن ریڈی کو رکھشا بندھن کے موعق پر مبارکباد دیتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عوام کیلئے بھی نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
