ابوظہبی : آئرلینڈ نے تاریخ رقم کردی ہے جیسا کہ ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں اس نے جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آئرلینڈ نے ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 8 وکٹوں سے جیتنے والے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کے خلاف 10 رنز سے شکست ہوئی۔ آئرلینڈ کی اس جیت میں اس کی جانب سے دو بھائیوں کا کردار فیصلہ کن رہا۔ رگبی کھیل کرکرکٹ میں آنے والے بڑے بھائی نے پہلے بیٹ سے سنچری بنائی۔ پھر چھوٹے بھائی نے جنوبی افریقہ کے خیمہ میں گیند سے تباہی مچانے کا کام کیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگکی دعوت دی۔ راس ایڈیر اور پال اسٹرلنگ نے ابتدائی وکٹ کے لیے 137 رنز جوڑے۔ یہ شراکت اسٹرلنگ کی وکٹ کے ساتھ ٹوٹی جو 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔راس جو رگبی کھیل چکے ہیں، انہوں نے اپنی پہلی ٹی20 سنچری بنائی۔ 30 سالہ راس ایڈیئر نے اپنے کھیلوں کے کیریئر کا آغاز رگبی سے کیا۔ وہ پہلے رگبی کھلاڑی تھے لیکن، وہ کچھ زخموں کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے انہیں یہ کھیل چھوڑکر کرکٹ کا رخ کرنا پڑا۔ افریقہ کو196 رنز کے تعاقب اور ٹیم نے پہلی دو وکٹوں پر نصف سنچری پارٹنرشپ بنائی لیکن اس کے بعد آئرش بولر مارک ایڈیئر نے تباہی مچائی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 185 رنز بنا سکی ۔ جنوبی افریقہ کی 9 وکٹوں میں سے 4 مارک ایڈیئر کے نام تھیں جو انہوں نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر حاصل کیں۔