حیدرآباد: حکومت نے ایم رگھونندن راؤ آئی اے ایس کمشنر پنچایت راج اوررورل ڈیولپمنٹ کو سکریٹری محکمہ زراعت و امداد باہمی کی اضافی ذمہ داری دی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے احکامات کے مطابق رگھونندن راؤ آئندہ احکامات تک زائد ذمہ داری نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے سکریٹری زراعت ڈاکٹر جناردھن ریڈی کو پبلک سرویس کمیشن کا صدرنشین مقرر کیا ہے ۔