رہائشی جائیدادوں پر جی ایس ٹی 5 فیصد کرنے کی حمایت

   

نئی دہلی 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی وزراء کے ایک پیانل نے آج زیرتعمیر رہائشی جائیدادوں پر جی ایس ٹی کو گھٹاکر 5 فیصد کردینے کی حمایت کی۔ یہ شرح موجودہ طور پر 12 فیصد ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر گجرات نتن پٹیل کی سربراہی میں وزراء گروپ جو گزشتہ ماہ تشکیل دیا گیا تھا، تاکہ ٹیکس شرحوں اور مسائل ؍ چیالنجوں کا تجزیہ کیا جائے جن کا گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس (جی ایس ٹی) سسٹم کے تحت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو سامنا ہے۔ جی او ایم نے اپنی پہلی میٹنگ میں امکنہ پر بھی جی ایس ٹی کو 8 فیصد سے کم کرتے ہوئے 3 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ عہدیداروں نے کہاکہ جی او ایم کی رپورٹ ایک ہفتے میں قطعیت دی جائے گی اور اُسے جی ایس ٹی کونسل میں اُس کی آئندہ میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔