رہائشی جائیداد و کمرشیل میں تبدیل کرنے کیلئے 31ڈسمبر تک مہلت

   

حیدرآباد۔ 20 نومبر ( سیاست نیوز ) جی ایچ ایم سی نے جائیداد مالکین کو رہائشی جائیداد کو تجارتی میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ اس کیلئے درکار فیس ادا کرنی ہوگی ۔ اس سہولت سے عوام 31 ڈسمبر 2021 تک استفادہ کرسکتے ہیں۔ اب تک ریاست میں جملہ 7000 رہائشی عمارتوں کو تجارتی عمارتوں میں تبدیل کیا جاچکا ہے ۔ یہ جائیدادیں تجارتی راہداری میں واقع تھیں۔ جی ایچ ایم سی کے پاس فنڈز کی قلت ہے اور اسی وجہ سے فنڈز مجتمع کرنے اس اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ مالکین جائیداد اس اسکیم سے استفادہ کیلئے ویب سائیٹ
https://cr.ghmc.gov.in
پر لاگ ان کریں۔