رہائشی علاقوںمیںپٹاخہ فیکٹری کی نشاندہی کی جائے

   

اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل، خاطیوںکے خلاف کارروائی کی جائیگی :چیف منسٹر پنجاب
چندی گڑھ 6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے سرحدی ضلع میں دو افراد اس وقت ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے جب وہ ایک باٹل میں بم بنانے کی کوشش کررہے تھے۔چیف منٹسر پنجاب امریندر سنگھ نے آج یہ بات بتائی۔انہوںنے کہا کہ مذکورہ تینوںافراد گذشتہ دنوںایک باٹل میں چند کیمیکلس کی مدد سے بم سازی کی کوشش کررہے تھے۔تاہم کسی وجہ سے یہ دھماکے سے پھٹ پڑا اوردو افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے ،جبکہ ایک تیسرے شخص کی آنکھ شد ید طور پرمتاثرہوئی ہے۔انہونے کہا کہ یہ بم کون بنارہا تھا ،کس کیلئے بنایا جارہا تھا اسکے پیچھے کون کون ہیں،جلدہی معلوم کرلیا جائگا۔واضح رہے کہ گذشتہ دونوںپیش آئے اس ہلاکت خیزواقعہ کے بعد قومی سلامتی کے دستوںنے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ایجنسی موقع واردات کا معائنہ بھی کرلیاہے۔دریں اثناء چیف منسٹر پنجاب امریندرسنگھ نے جمعہ کو چیف سیکریٹری اورڈی جی پی کی قیادت میں ایک ٹیم تشیل دینے کااعلان کیا ہے کہ تاکہ ریاست کے رہائشی علاقومیں موجود پٹاخوں کی فیکٹریز کا پتہ چلاکراسے بندکیاجاسکے۔انہوںنے یہ بات گذشتہ دنوں ایک پٹاخے کی فیکٹری میں پیش آئے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کے بعد کہی جسمیں23افراد ہلاک جبکہ دیگر 27افراد بری طرح سے زخمی ہوگئے تھے۔