رہائشی علاقہ میں ریو پارٹی، 44 نوجوان اور دو زنخے گرفتار

   

حیدرآباد۔/28 نومبر، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی پولیس نے اسپیشل آپریشن ٹیم کی مدد سے رہائشی علاقہ میں ریوو پارٹی پر دھاوا کرتے ہوئے 44 نوجوانوں اور دو زنخوں کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن مسٹر نرسنگ راؤ نے کہا کہ ویویک نگر رہائشی علاقہ میں ہفتہ کی شب گانا بجانا اور شور شرابہ کے ساتھ منائی جارہی ریوو
پارٹی کے تعلق سے ایک اطلاع ملنے پر ایس او ٹی پولیس کی جانب سے وہاں دھاوا کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس کو وہاں سے شراب کی بوتلیں، حقہ اور ممنوعہ تمباکو اشیاء دستیاب ہوئیں۔ اس ریوو پارٹی میں دو زنخوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کارروائی میں انہیں بھی گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہاں پویک اینڈ پر ریوو پارٹی منائی جارہی تھی۔ گرفتار ملزمین کو پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب