رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے ، 30فلسطینی شہید

   

غزہ، 24 ستمبر (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملوں کے ساتھ زمینی حملوں میں بھی اضافہ کردیا ہے جس دوران متعدد رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ساتھ بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا، انھوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے زخمی اور معذور بچوں کی تصاویر دکھا دیں۔