رہائی کے بعد باوقار زندگی گذارنے قیدیوں سے خواہش

   

جگتیال جیل میں پینے کے پانی کے آر او پلانٹ کا افتتاح، کلکٹر کا خطاب
جگتیال۔ ضلع کلکٹر جی روی نے قیدیوں کو تاکید کرتے ہویے کہا کہ وہ جیل کی زندگی سے رہا ہونے کے بعد اپنے رویہ اور عادتوں میں تبدیلی لائیں۔انھوں نے شہر جگتیال میں واقع سب جیل کا دورہ کرتے ہوئے پینے کے پانی کے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا۔ ضلع جگتیال کی سب جیل میں استعمال کیلئے فی گھنٹہ 500 لیٹر پینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے آراو پلانٹ کے قیام کیلئے ضلع کلکٹر نے زخمی منظوری کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غصہ کی حالت میں انسان سے کئی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں، لیکن جیل سے رہائی کے بعد کی زندگی میں اپنے برتاؤ میں ضرور تبدیلی لائیں۔ سزا کی تکمیل کے بعد ایک باوقار انسان کی طرح زندگی کو گزاریں۔ جیل کی زندگی کے بعد کئی افراد نے اپنے رویوں میں تبدیلی لاکر بہترین مقام کو حاصل کیا۔ کم وقت میں بہترین صلاحیتوں کو حاصل کریں۔دوبارہ غلطیاں سونچ ذہنوں میں نہ لائی جائے۔ جیل میں درکار سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرتے کا ضلع کلکٹر نے اس موقع پر تیقن دیا۔ ضلع کلکٹر نے جیل کے اطراف و اکناف کیماحول کے مشاہدے کے بعد صفائی اور باغبانی اور جیل کے انتظامات کو بہترین انداز میں روبہ عمل لانے پر متعلقہ عہدیدار وں کو ضلع کلکٹر نے سراہا۔اس موقع پر ضلعی عہدیدار محکمہ جیل سرینیواس، سپرنٹنڈنٹ آف جگتیال جیل ستیا،آرڈی او جگتیال مادھوری، اور دیگرموجود تھے۔