سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی طویل نظر بندی سے رہائی کے دو دن بعد جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں واقع اپنے والد اور سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضر ہوئیں اور وہاں اشکبار آنکھوں سے فاتحہ پڑھی۔موصوفہ کے ہمراہ ان کی صاحبزادی التجا مفتی کے علاوہ بعض مقامی لیڈران بھی تھے ۔محبوبہ مفتی جب اپنے والد کی قبر کے سامنے فاتحہ پڑھ رہی تھیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو بھی رواں تھے ۔محبوبہ مفتی نے مزار کے باہر انتظار کر رہے نامہ نگاروں سے خیر و عافیت معلوم کرنے کے علاوہ کوئی بات نہیں کی۔نظر بند ہونے کی وجہ سے محبوبہ مفتی امسال اپنے والد کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضر نہیں ہوسکی تھیں۔
