رہانے اور وہاری کی نصف سنچریاں ،ٹورمقابلہ ڈرا

   

انٹیگا ۔ 20 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اجینکیا رہانے جنھیں جس اننگز کی سخت ضرورت تھی وہ بالآخر انھوں نے ویسٹ انڈیز اے کے خلاف تین روزہ مقابلے میں کھیلی ہے جیسا کہ یہاں میچ تو ڈرا ہوا لیکن رہانے نے 162 بال میں 54 رنز اسکور کئے ہیں ۔ رہانے کو سنچری اسکور کئے ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے ۔ رہانے جو کہ اس مقابلے میں کارگذار کپتان تھے ، پہلی اننگز میں ناکام ہونے کے بعددوسری اننگز میں بہتر مظاہرہ کیا۔ ان کے علاوہ ہنومان وہاری نے 125 گیندوں میں 64 رنز کی اننگز کھیلی ۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 297 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر اسکور کرنے کے بعد اننگز ختم کردی تھی جبکہ دوسری اننگز میں ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان کے بعد 188 رنز اسکور کئے ۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز اے نے پہلی اننگز میں 181 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز اسکور کئے ۔