نئی دہلی۔ ہندوستان کی بہترین آن لائن گیمنگ کمپنی24X7 نے اسٹار ہندوستانیبیٹسمین اور ٹسٹ کے نائب کپتان اجنکیا رہانے کو اپنے پسندیدہ فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارم مائی11 سرکل کا برانڈ ایمبیسڈر مقررکیا ہے ۔ رہانے سے پہلے سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی ، آسٹریلیا کے آل راونڈر شین واٹسن ، افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان اور عظیم کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک وی وی ایس لکشمن بھی مائی11 سرکل کے ساتھ برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ رہانے کا یہ تقرر نو اپریل سے شروع ہوکر آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن سے عین قبل کیا گیاہے کیونکہ کمپنی نے کرکٹ مداحوں کو داد و تحسین دینے کے لئے نئی مہم کا آغاز کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ مائی11 سرکل ہندوستان میں تیزی سے بڑھنے والے سب سے اہم فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارم ہے جو کرکٹ کے ہر ایک سیزن میں انوکھی پہل کرتا ہے ۔ رہانے نے مائی 11 سرکل کے ساتھ معاہدہ کے بعد کہا میں مائی11 سرکل کے ساتھ جڑکر کافی پرجوش ہوں ، یہ حقیقت میں کافی اچھی فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارم ہے ۔