حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے رہزنوں کی تین رکنی ٹولی بشمول دو طلباء کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 21 سالہ ڈگری طالبعلم سیتا وگنیش یادو نے اپنے دو ساتھیوں بی ٹیک طالبعلم پی مہارشی اور فلمی صنعت کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے شیوا ریڈی کے ساتھ ملکر /24 جنوری اور /25 جنوری کو علاقہ گوپال پورم اور تکارام گیٹ میں دو راہ گیروں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے اسمارٹ موبائیل فون چھین لئے تھے ۔ پولیس نے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی گاڑی کا پتہ لگایا اور انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ افراد کو سکندرآباد کے ایلیفنٹا برج کے قریب گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ موبائیل فون اور رہزنی میں استعمال کی گئی گاڑی کو ضبط کرلیا ۔ گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔