حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) فلک نما پولیس کی کرائم ٹیم نے چار رکنی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ محمد فہد عبدالعزیز اپنے تین ساتھیوں اویس ، عبدالفہدخان اور عمر مرزا نے فاروق نگر علاقہ میں 12 ستمبر کو ایک گیس اسٹو کی مرمت کرنے والے میکانک کو اویس کے مکان طلب کیا اور بعد ازاں اسے ایک زیر تعمیر عمارت واقع فاطمہ نگر منتقل کرنے کے بعد اس کی نقد رقم لوٹ لی۔ اسی طرح ایک اور گیس اسٹو بنانے والے شخص کے پاس سے بھی نقد رقم لوٹ لی تھی۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔B