ڈھائی ماہ کے دوران دوسرے قتل واقعہ پر عوام میں دہشت
ونپرتی۔ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر ونپرتی کے پیرلہ گٹہ سے تعلق رکھنے والے راگھا ویندرا سوامی عمر 29 سال کا کل رات چار افراد کا قتل کردیا۔ مقتول کے رشتہ داروں کے مطابق راگھا ویندرا سوامی سائی نگر کالونی کے ارون یادو میں گہری دوستی تھی۔ کچھ دن قبل ارون یادو نے ایک سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ راگھا ویندرا بھی اپنے حامیوں کے ساتھ اس پارٹی میں شامل ہونے کیلئے کوشش شروع کی جس پر ارون یادو نے راگھا ویندر پر غصہ اور دشمنی پیدا ہوئی اور یہ دشمنی بڑھتی گئی۔ ارون یادو نے راگھا ویندرا کی پارٹی میں شمولیت سے ان کا مقام اور مرتبہ کا کیا ہوگا، سمجھ کر راگھا ویندرا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ منگل کی رات راگھا ویندرا اور ارون یادو نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ دوران تقریب ارون اور راگھا ویندر کے درمیان بحث ہوئی۔ بعدازاں ارون نے راگھاویندر کو لے کر رامالیم مندر کے پیچھے لے جاکر وزنی پتھر سے سر پر وار کیا جس پر برسر موقع راگھاویندر فوت ہوگیا۔ ارون کو تین افراد نے تعاون کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ارون راگھا ویندر کو قتل کرکے پولیس اسٹیشن میں اپنے آپ کو پولیس کے سپرد کردیا۔ قتل کی اطلاع ونپرتی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ عوام میں دہشت کا ماحول دیکھا گیا۔ راگھا ویندر کے حامیوں نے ارون یادو کے مکان پر حملہ کرتے ہوئے دروازے اور کار کو نقصان پہنچایا۔ ونپرتی میں گزشتہ ڈھائی ماہ کا عرصہ میں یہ دوسرا قتل کا واقعہ ہے۔ نوجوان نسل شراب اور نشیلی اشیاء کی عادی ہوتی جارہی ہے جس سے ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ پولیس کو چاہئے کہ نوجوان نسل کو اس بری عادت سے بچانے کیلئے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ 31 ڈسمبر کی رات کو ونپرتی میں ہوئے قتل کو بھولے بھی نہیں تھے کہ دوبارہ اس طرح کا ایک اور واقعہ پیش آگیا جو کہ قابل افسوس ہے۔ یہ پولیس اور سرپرستوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔