رہزنی واقعات میں ملوث 4 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے موبائیل فون اور طلائی زیورات کی رہزنی میں ملوث 4 رہزنوں بشمول ایک کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ سی اودئے کرن اور اس کے ساتھی بی رشی کیش یادو، چوہان، راہول اور کم عمر طالب علم اس واردات میں ملوث ہیں۔ 14 جولائی کی شب درخواست گذار اپنے دوستوں کے ساتھ بشیر باغ کی ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد موٹر سیکل پر ارم منزل کیلئے روانہ ہوئے تھے جہاں پر ایک اور موٹر سیکل پر بعض نوجوان جو حالت نشہ میں تھے گالی گلوج کرنے لگے اور بعد ازاں درخواست گذار کے گلے سے طلائی چین، 4 موبائیل فونس اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ اودئے کرن اور رشی کیش یادو ڈگری کے طالب علم ہیں۔