حیدرآباد۔28 ۔ اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی رہزنوں کی ٹولی ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ ای دیناکر اور اس کے ساتھ ایم ناگراجو کو پولیس نے ترمل گیری علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد برے عادتوں کا شکار ہے جس کے نتیجہ میں وہ شہر میں رہزنی میں ملوث ہے۔ دیناکر اور ناگراجو نے 13 اکتوبر کو علاقہ ترمل گیری ٹی سری ہری نامی شخص کا موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد شراب کا نشہ کرنے کیلئے رہزنی میں ملوث ہورہے تھے اور مسلسل وارداتیں انجام دے رہے تھے۔ ٹاسک فورس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔