رہزنی کی واردات میں ملوث دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔20۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس نے اپو گوڑہ میں پیش آئے رہزنی کی واردات میں ملوث دو رہزنوں کوگرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن سید عبدالقادر جیلانی نے کہا کہ 19 ڈسمبر کو سی ایچ ڈگمبر جو ٹفن سنٹر کا ملازم ہے، اپوگوڑہ علاقہ سے گزر رہا تھا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں انجن باؤلی علاقہ کے قریب تین نامعلوم افراد نے اسے روک کر اسے زد و کوب کیا اور بعد ازاں اس کی نقد رقم ایک موبائیل فون وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے اس سلسلہ میں چھتری ناکہ پولیس نے رہزنی کا مقدمہ درج کیا تھا اور کامیابی سے رہزنوں کا پتہ لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ب