رہزن کو سزا اور جرمانہ ، میڑچل عدالت کا فیصلہ

   

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) رہزنی کی واردات میں ملوث شخص کو عدالت نے سزا سنائی ہے ۔ میڑچل کی مقامی عدالت نے 22 سالہ بالاکرشنا کو 18 ماہ کی سزا اور 1500 روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ 2015 کے ایک مقدمہ میں میڑچل پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔ اس مقدمہ میں پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ کو داخل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی ایس سی ٹریننگ کا یہ طالب علم رائے پور دولت آباد منڈل ضلع میدک کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جس نے بری عادتوں کا شکار ہوکر سرقہ کی کوشش کی اور اپنی بری عادتوں کو پورا کرنے کیلئے رقمی ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر اس نے ایک خاتون کی چین کو چھینا پولیس میڑچل خاتون کی شکایت پر اقدامات کرتے ہوئے اس سلسلہ میں آج مکمل چارج شیٹ کو داخل کردیا اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔