حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) ساؤتھ زون کی ٹاسک فورس ٹیم نے دو رہزنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دو لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ انسپکٹر پولیس ساؤتھ زون ٹاسک فورس مسٹر راگھویندرا نے بتایا کہ 29 سالہ شعیب اور 29 سالہ امجد ساکنان شاہ علی بنڈہ کو گرفتار کرلیا جو رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کی گرفتاری سے پولیس نے عابڈس اور بالاپور پولیس کے دو مقدمات کو حل کرلیا اور ان کے قبضہ سے 45 تولہ سونا اور موٹر سیکل اور جملہ مالیت 2 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا اور گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔