میڈرڈ۔اسپینش فٹبال چمپئن لیگ کا خطاب ریئل میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا۔ اہم میچ میں ولار ریئل کو 2-1 سے شکست دی۔ اس اہم مقابلے میں بینزم نے دو گول اسکور کئے۔اسپینش فٹبال لیگ میں بڑا مقابلہ ریئل میڈرڈ اور ولار ریئل کے درمیان ہوا جس میں میڈرڈ کے کریم بینزیما نے29 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ بین زیمانے ہی77 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کے موقف کو مزید مستحکم کردیا۔ مخالف ٹیم ولاررالن کے ابورا نے 83 ویں منٹ میں گول کرکے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش بے کار ثابت ہوئی۔ کامیابی پر میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔ یاد رہے کہ یہ ریئل میڈرڈ کا 34 واں لیگ خطاب ہے۔
