میڈرڈ ۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ریئل میڈرڈ نے گیلا ٹسارے کو 1-0 سے ہرا کر چمپیئنز لیگ میں پہلی فتح حاصل کرلی ہے۔ ریئل میڈرڈ نے مقابلہ 1-0 سے جیت کر گروپ اے میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ میچ کے 18 ویں منٹ میں ٹونی کروز کے گول کی بدولت ریئل میڈرڈ نے برتری حاصل کی۔