ریئل میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹ کورونا مثبت

   

میڈرڈ: ہسپانوی فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ریئل میڈرڈ نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ کوچ کارلو اینسیلوٹ نے کووڈ-19 کے لیے مثبت ٹسٹ پایاگیا ہے ۔ کلب نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر 62 سالہ اینسیلوٹ کی حالت ان کو بتائے بغیر یہ اطلاع دی۔ قابل ذکر ہے کہ اسپین میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کے لیے قوانین پیر کو تبدیل ہو گئے ہیں۔ اصولی طور پراگر مسٹر اینسیلوٹ وائرس کی صرف ہلکی علامات ظاہر کرتے ہیں یا وائرس کی علامات ظاہر نہیں کرتے ہیں، تو انہیں سات دن تک قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے گا۔