ریاستوں اورمرکزی علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیس گڑھ اور لداخ کو چھوڑ کر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران مہاراشٹر اور اتر پردیش میں سب سے زیادہ بالترتیب 22474 اور 21398 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ۔ وہیں چھتیس گڑھ میں 2381 اور لداخ میں 24 ایکٹو کیسیس کے ساتھ کمی آئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,73,810 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار 919 ہوگئی ہے ۔ وہیں ریکارڈ 1,44,178 مریض صحتیاب ہونے سے اس وبا سے اب تک 1,29,53,821 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 19 لاکھ سے بڑھ کر 19,29,329 ہوچکے ہیں۔ اس دوران مزید 1619 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1,78,769 ہوگئی ہے ۔ملک میں شفایابی شرح کم ہوکر 86 فیصد ہوگئی ہے اور ایکٹو کی شرح بڑھ کر 12.81 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.19 فیصد ہوگئی ہے ۔