ریاستوں اور مرکز ی علاقوں کو 25کروڑ ویکسین فراہم کئے جاچکے

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کو کووڈ ٹیکے کی 25کروڑ سے زائد ڈوز(250641440) مفت زمرے اور ریاستوں کے ذریعہ براہ راست خریداری کے ذریعہ اب تک 25 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین فراہم کی ہے ۔ اس میں سے مجموعی کھپت 23،74،21،808 خوراکیں ہیں۔ ملک گیر حفاظتی ٹیکہ سازی مہم کے تحت مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں کو مفت کووڈ ویکسین فراہم کرکے اور ٹیکوں کی براہ راست خریداری میں بھی مدد فراہم کررہی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت ہر ماہ سنٹرل ڈرگ لیبارٹری (سی ڈی ایل) کے ذریعہ منظور شدہ کسی بھی کارخانہ دار کی 50 فیصد ویکسین مرکزی حکومت کے ذریعہ خریدی جائے گی۔ مرکزی حکومت یہ خوراکیں ریاستی حکومتوں کو پہلے کی طرح مکمل طور پر مفت فراہم کرے گی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ٹیکے کی 1.33 کروڑ سے زیادہ (1,33,68,727) ڈوز دستیاب ہیں، جنہیں دیا جانا ابھی باقی ہے ۔ اس کے علاوہ ، کورونا ویکسین کی تین لاکھ (3,81,750) سے زیادہ خوراکیں عمل میں ہیں اور اگلے تین دن میں ریاستوں / مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کو فراہم کی جائیں گی۔