ریاستوں میں کورونا ٹسٹنگ ویکسین ،قواعد پر عمل ضروری : مرکز

   

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ کورونا ٹسٹنگ ویکسینیشن اور کورونا قواعد پر پابندی کو لازمی بنائیں کیونکہ بیشتر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں لاک ڈاؤن قواعد میں نرمی کی گئی ہے ۔