نئی دہلی: عدالت عظمیٰ نے یکساں سول کوڈ سے متعلق ایک درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے یکساں سول کوڈ کو لاگو کرنے کے لیے گجرات اور اتراکھنڈ میں کمیٹیاں قائم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ سی جے آئی جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس میں (یکساں سول کوڈ کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنا) غلط کیا ہے؟ یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے سے پہلے اس سے متعلق ہر پہلو پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔