ریاستوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار : نائیڈو

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہریانہ ، مدھیہ پردیش ، کرناٹک اور چھتیس گڑھ سمیت دیگر ریاستوں کو ان کی یوم تاسیس پر خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہارکیا۔مسٹر نائیڈو نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ ان ریاستوں کو ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونا چاہئے اور خوشحالی کے نئے سنگ میل حاصل کرنا چاہئے ۔ نائب صدر نے ہر ریاست کے لئے الگ الگ ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ہریانہ ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، کیرالہ ، آندھرا پردیش ، انڈمان ونکوبار ، پنجاب ، لکشدیپ اور پڈوچیری کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔انہوں نے ہریانہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ “دودھ دہی ، کھاٹ اورکھیتی کے ٹھاٹ والے ہریانہ کی تمام بہنوں اور بھائیوں کو ‘ہریانہ ڈے ’ کی مبارکباد۔‘‘