ریاستوں کی جانب سے سی اے اے کی مخالفت غیردستوری:سیتارامن

   

چینائی ۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے کہا کہ بعض ریاستوں کی جانب سے سی اے اے کی مخالفت کی جارہی ہے جو غیردستوری ہے۔ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قانون کو پوری شدت کے ساتھ روبہ عمل لانے کو یقینی بنائیں ۔کیونکہ یہ قانون پارلیمنٹ سے منظورہ ہے ۔ انہوں نے شہریت قانون کی مدافعت کی اور کہا کہ اس قانون کے ساتھ این آر سی یا این پی آر کو ملانا غلط ہے ۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ نریندر مودی حکومت پاکستان کے گلوکار عدنان سمیع کو مطلب براری کے طور پر شہریت دی ہے ۔ سیتارامن نے کہا کہ گزشتہ 6 سال کے دوران کئی افراد کو شہریت دی گئی ہے ۔